اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجتماعی شادی میں انوکھا احتجاج - نئی بستی میں اجتماعی شادی کا اہتمام

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں اجتماعی شادی کے دوران 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج
اجتماعی شادی کی تقریب میں سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج

By

Published : Jan 12, 2020, 9:59 AM IST

اس موقعے پر دولہا دلہن نے اپنے بازوں پر بیچ لگا کر این آر سی، این پی آر اور سی اے اے کی مخالفت کی۔

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔

ایسا ہی بالکل منفرد احتجاج بھیونڈی میں ہونے والی اجتماعی شادی کے دوران نظر آیا ہے۔

حسینی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے شہر کے نئی بستی علاقے میں منعقد اجتماعی شادی کے دوران رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے 23 جوڑے، شادی میں شریک ہونے والے مہمانان و ناظرین نے اپنے بازوؤں پر این آر سی، این پی آر اور سی اے اے مخالف بیچ لگائے ہوئے تھے۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج

اس بیچ پر تحریر تھا 'وی انڈین اسٹینڈنگ اگینسٹ این آر سی اینڈ این پی آر ریجیکٹ اٹ از سٹیزن شپ امینڈمینٹ ایکٹ' یہ احتجاج پورے شہر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ نئی بستی علاقے میں حسینی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے لکڑا مارکیٹ، نئی بستی میں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس اجتماعی شادی میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ تنظیم ھذا کے بینر تلے سابق کارپوریٹر دین محمد خان گزشتہ ایک دہائی سے اجتماعی شادی کا اہتمام کرتے آ رہے ہیں۔ یہ کمیٹی نہ صرف مستحق بچیوں کی شادی کے اخراجات کو برداشت کرتی ہے بلکہ تمام جوڑوں کو مخیرحضرات کے تعاون سے ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء جیسے برتن، کباٹ،پلنگ وغیرہ بھی بطور تحفے میں دیتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details