اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی میں زیرِ تعمیر فلائی اور کا حصہ منہدم - Bhiwandi construct flyover part collapsed

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں ایم ایم آر ڈی اے کی جانب سے زیرِتعمیر فلائی اوور کے حصہ کو ریمپ سے جوڑنے کے کام کے دوران اوپری حصہ منہدم ہوگیا۔

بھیونڈی میں زیرِ تعمیر فلائی اور کا حصہ منہدم

By

Published : Sep 4, 2019, 4:57 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:32 AM IST

دیر شب پیش آئے اس حادثہ کے بعد فلائی اوور کا کام بند ہوگیا جبکہ کنٹراکٹ کمپنی کے مزدور فرار ہوگئے۔

بھیونڈی میں زیرِ تعمیر فلائی اور کا حصہ منہدم

بھیونڈی شہر کے کلیان ناکہ تا سائی بابا تک ایک طویل فلائی ایم ایم آر ڈی اے کی جانب سے تعمیر ہورہا. عینی شاہدین کے مطابق ستون نمبر 77 کے اوپر ریمپ کے دو حصوں کو جوڑنے کے دوران زبردست دھماکہ جسیی آواز کے بعد فلائی اوور کا ملبہ کافی دور تک بکھر گیا.

اس حادثہ دوران زوردار آواز سے افرا تفری پھیل گئی۔

واضح رہے کہ اس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران یہ تیسرا حادثہ ہے جبکہ آج پیش آئے حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ریاست میں انتخابات کے پیش نظر ترقیاتی کام زوروں پر ہیں تاکہ اس سے سیاسی فائدہ اٹھایا جاسکے۔

حادثہ کے بعد ٹریفک پولیس نے شاہراہ کو بند کرتے ہوئے ٹرافک کے رخ کو موڑ دیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:32 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details