اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: مہاجر مزدوروں کے لیے روٹی بینک کا قیام - ممبئی ناسک شاہراہ

ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں لاک ڈاؤن کی میعاد میں مسلسل اضافہ،کام اور پیسہ نہ ہونے کے سبب مہاجر مزدوروں کی بے چینی اس قدر بڑھا دی ہے کہ انہوں سینکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کر وطن لوٹنا شروع کردیا ہے۔

روٹی بینک کا قیام
روٹی بینک کا قیام

By

Published : May 17, 2020, 9:13 PM IST

ممبئی ناسک شاہراہ سے گزر نے والے مہاجر مزدوروں کی حال زار دیکھ کر ہر شخص آبدیدہ ہوجائے گا، ان کے پاس نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی کھانے پینے کے لیے کوئی سامان۔

مہاجر مزدوروں کے لیے روٹی بینک کا قیام، ویڈیو

ان مزدوروں کی حالت دیکھتے ہوئے 'مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس' (ایم پی جے) نے ان کی مدد کرنے اور ان کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرنے کے لیے روٹی بینک قائم کیا ہے۔

اس روٹی بینک کے ذریعے مہاجر مزدوروں کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے بعد بھی صنعتی شہر سے مہاجر مزدور بیروزگاری اور لاک ڈاؤن سے تنگ آکر اپنے مختصر سے ساز وسامان لے کر نکل پڑے ہیں۔

پیدل جانے والے اس قافلے میں جوان، عمردراز افراد کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ان کے پاس نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیاء، جسے دیکھتے ہوئے 'مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس' نے ممبئی ناسک شاہراہ پر گرین لینڈ ہوٹل کے پاس ان مزدوروں کے لیے روٹی بینک روٹی بینک قائم کیا ہے۔

روٹی بینک کا قیام

ایم پی جے کے تھانے ضلع کوآرڈینیٹر تنظیم انصاری نے بتایا کہ 'ہم گزشتہ کئی روز سے ان مہاجر مزدوروں کے لیے پانی، بسکٹ، پھل اور دیگر چیزیں فراہم کررہے تھے، اس دوران ہم لوگوں نے محسوس کیا کہ ان مزدوروں کو دوسری کسی چیز سے زیادہ بھوک مٹانے کے لیے روٹیوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، جس کے بعد ہم نے روٹی بینک قائم کیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے پانچ دس روٹیاں یا محلے کے کچھ گھروں سے روٹیاں جمع کرکے گرین لینڈ ہوٹل پر بنے 'ایم پی جے روٹی بینک' میں پہنچائیں۔

بھیونڈی کے شہری اپنے گھروں سے تقریباً 13 ہزار روٹیاں دے رہے ہیں اور ان تمام روٹیوں کو پانچ روٹی کی پیکنگ کر کے اسے تقسیم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'شہر کے مختلف علاقوں سے رضا کار روٹی جمع کرکے روٹی بینک میں لاتے ہیں اور دیر رات تک غریب مزدوروں میں تقسیم کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details