اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی کرائم برانچ ٹیم کی بڑی کامیابی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے صنعتی شہر بھیونڈی کرائم برانچ ٹیم نے لوٹ اورچوری کے مختلف وارداتوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے مسروقہ مال، اسلحہ اور کارآمد کارتوس برآمد کرتے ہوئے 12 ملزمین کو گرفتار کیا، جن کو عدالت نے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے.

کرائم برانچ نے ملزمین کو گرفتار کیا

By

Published : Jul 27, 2019, 12:00 AM IST

کمپنی کے ملازمین کو یرغمال بنا کر ویر ہاوس سے لاکھوں روپئے کی مالیت والے کیبل لوٹنے والے سات شاطر ڈکیتوں کو بھیونڈی کرائم برانچ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔ بھیونڈی کے علاوہ مختلف مقامات پر لوٹ اور گاڑی کی چوری کرنے والے گروہ کو بھی کرائم برانچ کی ٹیم نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

کرائم برانچ پولیس کے مطابق بیت اللہ رعب علی چودھری، کبیر عثمان شیخ، سوپنيل راجیندر پانچال ، ببلو جنگ بہادر وشوکرما، پورن شیربہادر سونار، دیپک وشوکرما کو ڈکیتی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

بھیونڈی کرائم برانچ ٹیم کی بڑی کامیابی

ان ملزمین نے پالی کیب نامی کمپنی کے کیبل ویرہاؤس کے ملازمین کو یرغمال بنا کر کبیل لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس لوٹ کے کیبل کو خریدنے والے جمال مجید شیخ رہائشی گھاٹكوپر ممبئی کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے. ان لٹیروں نے بھیونڈی کے مانكولی واقع پربھات کیبل پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے گودام کی دیوار توڑكر گودام سے تقریباً 13 لاکھ 23 ہزار 486 روپئے قیمت کا کیبل لوٹ لیا تھا. ویرہاوس کے ملازمین کو چاقو سے دھمکا کر مار پیٹ کر ان کے پاس سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے.

نارپولی پولیس نے مقدمہ درج کر تحقیقات کررہی تھی لیکن کرائم برانچ پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اس میں تمام چھ ڈکیتوں کو ممبئی سے 48 گھنٹے میں گرفتار کر لیا ہے.

بھیونڈی میں گاڑی چوری اور گھروں میں چوری کرنے والے اعجاز اختر شیخ ، زاہد محمود اختر انصاری ، ابراہیم شریف شیخ، محمد فیض یاسین انیس شیخ ان چار ملزمین کو حراست میں لے کر سختی سے پوچھ تاچھ کیا گیا تو انہوں نے بھیونڈی اور کلیان واقع آٹھ چوری اور چھ موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details