ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے 180 ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔ دو ماہ سے غیر حاضر رہنے والے کارپوریشن ملازمین کو میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر نے 24 گھنٹے کے اندر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وضاحت طلب کی ہے۔ اگر اس نوٹس کے بعد بھی جو ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آتے ہیں تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
بھیونڈی: کورونا کے خوف سے 180 ملازمین غیر حاضر - میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر
مہاراشٹر کے ممبئی سے متصل بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں میں تعینات تقریباً 180 ملازمین کورونا وائرس وباء کے خوف کے سبب ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔
مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے کے بعد سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے 180 ملازمین تبھی سے کارپوریشن کی ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔ میونسپل افسران نے جب ان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ سبھی کورونا کے خوف سے نہیں آرہے ہیں۔ جبکہ 18 مئی کو ریاست کی سبھی میونسپل کارپوریشن اور نگر پنچایت سمیت دیگر محکموں میں سو فیصدی ملازمین کے آفس آنے کا حکم نامہ جاری ہو چکا ہے۔ جبکہ یہ ملازمین لاک ڈاؤن کے شروع ہونے کے دوران سے ہی غیر حاضر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے سبھی غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ فوراً اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آئیں ورنہ تادیبی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔