اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: جنتا کرفیو کے دوران اجتماعی اذان کا اہتمام - کورونا وائرس

مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی جنتا کرفیو کے دوران شام چار بجے اجتماعی اذان کا اہتمام کیا گیا اور شہر کے متعدد علاقوں میں شہری اذان دیتے ہوئے نظر آئے۔

اجتماعی اذان کا اہتمام
اجتماعی اذان کا اہتمام

By

Published : Mar 22, 2020, 10:37 PM IST

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے اتوار کو جنتا کرفیو کا اہتمام کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد آج پورا دن سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے جبکہ مودی نے اپیل کی تھی کہ اس جنتا کرفیو کے دوران شام میں 5 بجے ہر شخص اپنے گھر کے باہر، بالکی یا چھت پر تھالی، تالی یا کسی بھی قسم کی بیل (گھنٹی) بجا کر ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی کریں جو اس سنگین صورتحال میں بھی کورونا وائرس سے متاثر افراد کے علاج میں مصروف ہیں۔

اجتماعی اذان کا اہتمام، ویڈیو

اس اعلان کے بعد پورے ملک میں ہر جگہ عوام نے تھالی اور تالی بجا کر میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی جبکہ بھیونڈی رضا اکیڈمی نے ایک منفرد کام کیا اور اجتماعی اذان اور دعا کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تقریباً ہر ریاست میں 31 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے تا کہ اس جان لیوا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details