ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں بائیں بازو کی مزدور تنظیم سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونین (سی آئی ٹی یو)نے سنیچر کا دن مزدوروں کی جدوجہد کرنے کے دن کے طور پر منایا۔
سی آئی ٹی یو کے رکن سنیل چوہان اس موقع پر بھیونڈی کے پاورلوم مزدور، بیڑی مزدور اور رکشا ڈرائیوروں اور دیگر غیر منظم مزدوروں کی تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آنند دیگھے چوک پر بجلی کا بل جلاکر مرکزی اور ریاستی حکومت کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کیا۔
سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونین کے رضا کاروں نے بجلی بل جلا کر کورونا کے دوران بجلی فرنچائزی کمپنی 'ٹورینٹ' کے ذریعہ من مانے اور 3 سے 10 گنا بجلی بل بھیجنے کے خلاف احتجاج کیا۔
رضاکاروں نے بجلی بل جلا کر احتجاج کیا رضا کاروں نے واضح طور پر کہا کہ 'اس بوگس بل کو ادا کرنا صارفین کے لیے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے چار ماہ کی بجلی کا بل معاف کرنے کے لیے ایک میمورنڈم دیا۔
اسی کے ساتھ ہی اس احتجاج میں غیر منظم مزدوروں کو کورونا کے دوران کم سے کم دس ہزار روپے فی ماہ مالی اعانت کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کو بھیجنے کے لیے 4 ہزار دو سو 75 عرضیاں جمع کرائی گئیں ہیں