اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: ندی میں ایک شخص لاپتہ - ندی کے آبی سطح میں زبردست اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کی کامواری ندی میں ایک شخص پانی کے تیز بہاؤ میں لاپتہ ہوگیا ہے۔

بھیونڈی : ندی میں ایک شخص لاپتہ
بھیونڈی : ندی میں ایک شخص لاپتہ

By

Published : Jul 28, 2020, 10:47 PM IST

اس شخص کو فائر بریگیڈ عملہ نے کافی تلاش کیا مگر اس کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل علی الصباح سے ہورہی موسلادھار بارش کے سبب بھیونڈی کے کنارے سے گزرنے والی کامواری ندی کے آبی سطح میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

بارش کے دوران کچھ نوجوان ندی کے پانی میں تیراکی کررہے تھے شہر کے ندی ناکہ علاقے کا رہائشی جاوید شیخ 25 برس نامی نوجوان ندی میں پانی کا اندازہ نہ ہونے کے بعد بھی چھلانگ لگادیا اور وہ ڈوبنے لگا جاوید کو بچانے کے لیے دو افراد نے ندی میں چھلانگ لگادی۔

بھیونڈی: ندی میں ایک شخص لاپتہ

صدیق شیخ 50 برس نامی شخص پانی کے تیز بہاؤ میں خود کو سنبھال نہیں سکا اور لاپتہ ہوگیا۔ اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی نظام پور پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر اسے کافی تلاش کیا مگر خبر لکھے جانے تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

جاوید کو ایک شخص نے محفوظ ندی سے باہر نکال لیا مگر اس کے ساتھ اسے بچانے گیا ایک شخص ندی میں لاپتہ ہوگیا۔ اندھیرا ہونے کے سبب راحت رسانی کا کام فائر بریگیڈ عملہ نے بند کردیا ہے اسے تلاش کرنے کا کام بدھ کی صبح میں دوبارہ شروع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details