اس سنسنی خیز معاملے کے سوشل میڈیا پر منظر عام آنے کے بعد رات کے اندھیرے میں ان لاکھوں ماسک کو قریب سے گزرنے والی ممبئی مہانگر پالیکا کی پائپ لائن کے کنارے پھینکنے والے عمران شیخ کو بھیونڈی پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 دن جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا۔
بھیونڈی: استعمال شدہ ماسک فروخت کرنے کا انکشاف، ایک گرفتار - سوشل میڈیا
بھیونڈی کے ویر ہاؤس علاقے میں بیرون ممالک سے استعمال شدہ ماسک کو دھلائی کر بازار میں فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

استعمال شدہ ماسک
تا ہم ابھی تک بھیونڈی پولیس نے ان ماسک کو بیرونی ممالک سے درآمد کرنے والے اور گودام مالک کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے جبکہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں تشخیص کے بعد یہ معاملہ مزید اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔