اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: 41 بیڈ کا قرنطینہ سینٹر تیار - تحصیلدار ششی کانت گائیکواڈ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ضلع تھانے کے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے محکمہ محصول کے تعاون سے ممبئی ناسک شاہراہ پر 41 بیڈ کا قرنطینہ سینٹر تیار کیا گیا ہے۔

بھیونڈی: 41 بیڈ کا قرنطینہ سینٹر تیار
بھیونڈی: 41 بیڈ کا قرنطینہ سینٹر تیار

By

Published : Mar 23, 2020, 2:14 AM IST

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی نگرانی، علاج معالجہ اور مریضوں کو تنہائی میں رکھنے کے لیے ممبئی ناسک شاہراہ پر بھیونڈی راجنولی ناکہ پر واقع ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعہ بنایا گیا ' ٹاٹا امنترا' نامی رہائشی احاطہ میں ایک 23 منزلہ خالی عمارت کی دو منزلوں پر تمام ضروری سہولیات سے آراستہ 41 بیڈ کا قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے۔

تحصیلدار ششی کانت گائیکواڈ منڈل ادھیکاری چندرکانت راجپوت اور میونسپل افسر بالا رام جادھو نگرانی میں میونسپل ملازمین مذکورہ عمارت میں پانی، بجلی اور ڈرینیج کی سہولیات کے ساتھ صاف صفائی کے لیے خصوصی محنت کررہے ہیں، اتنا ہی نہیں اس سینٹر کے متعلق مقامی لوگوں کی مخالفت کے اندیشے کے مدنظر یہاں پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details