اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیما کورے گاؤں کیس : نولكھا کو 16 مارچ تک عبوری راحت - عبوری ضمانت کی عرضیاں مسترد کیے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا

سپریم کورٹ نے بھیما کورے گاؤں تشدد کیس میں سماجی کارکن گوتم نولكھا اور دیگر ایک کو گرفتاری سے عبوری راحت میں 16 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

بھیما کورے گاؤں کیس : نولكھا کو 16 مارچ تک عبوری راحت
بھیما کورے گاؤں کیس : نولكھا کو 16 مارچ تک عبوری راحت

By

Published : Mar 6, 2020, 11:10 PM IST

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بینچ نے کہا کہ وہ نولكھا اور آنند تونبڑے کی عبوری ضمانت کی عرضی پر 16 مارچ کو سماعت کرے گی اور اس وقت تک دونوں کی گرفتاری نہیں ہوگی۔

دونوں نے بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ ان کی عبوری ضمانت کی عرضیاں مسترد کیے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ 14 فروری کو دونوں کی عبوری ضمانت کی عرضیاں مسترد کر دی تھیں اور انہیں اس کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا تھا۔ یہ مدت 14 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔لیکن اگلے ہفتے ہولی کے تہوار پر عدالت میں چھٹی ہونے کی وجہ سے ان کی طرف سے دائر درخواستوں پر آج سماعت ہوئی۔

عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے پیروی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details