نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کورٹ سے بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش کو ریمانڈ میں دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے دونوں کو 14 دن کےلیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا - نارکوٹکس کنٹرول بیورو
کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش کو منشیات معاملہ میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ممبئی کی ایک کورٹ نے دونوں کو عدالتی تحویل بھیجنے کا حکم دیا۔
کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا
عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے فوری بعد بھارتی سنگھ اور ہرش کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کردی، جس کی سماعت کل ہوگی۔
این سی بی نے گذشتہ روز دوپہر میں کامیڈین بھارتی سنگھ اور رات دیر گئے ہرش کو گرفتار کیا تھا کیونکہ سب اربن اندھیری میں واقع ان کے مکان سے گانجہ ضبط ہوا تھا۔ این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ اور ہرش نے گانجہ کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔