جلگاؤں جامود: ریاست مہاراشٹر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا اتوار کی شام مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے نیم کھیڑ میں 'لائٹ آف یونیٹی' کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور اب یہ یاترا اگلا مرحلہ میں مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا، ’’مہاراشٹر کے لوگوں نے گزشتہ 14 دنوں میں بھارت جوڑو یاترا کے لئے بے پناہ محبت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجھے چھترپتی شیواجی مہاراج، راجرشی شاہو مہاراج، مہاتما پھولے، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی سرزمین سے جو تجربہ ملا وہ ناقابل فراموش رہے گا۔ Bharat Jodo Yatra concludes in Maharashtra
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں پد یاترا کے دوران ریاست کے مختلف سماجی گروہوں کے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، دلتوں، پسماندہ لوگوں سے ملاقات ہوئی، انہوں نے اپنے مسائل، درد اور دکھ بانٹے۔ لوگوں نے ملک کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال پر بھی بات کی۔ مختلف تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں اور دانشوروں سے ملاقات ہوئی اور ان کی طرف سے دی گئی معلومات میرے لیے اہم ہیں۔ میں مہاراشٹر کے اس تجربے کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں 'جئے مہاراشٹرا' کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا۔ بھارت جوڑو یاترا کل مدھیہ پردیش کے برہان پور شہر میں داخل ہوگی۔