موجودہ وقت میں سائبر کرائم کی وارداتوں کو انجام دینے والے لوگ فون کرتے ہیں اور انھیں 'ای سم' کا سبز باغ دکھا کر دھوکا دہی کی وارداتوں کو انجام دیتے ہیں۔
اسٹیٹ سائبر محکمہ نے بتا یا کہ' زیادہ تر یہ واردات ایئرٹل کمپنی کے نام سے انجام دی جا رہی ہیں'۔
آپ کو بتا دیں کہ' سائبر کرائم کی واردات کو انجام دینے والے ملزمین #' 121' یا ایئرٹل نمبر کے ذریعے ای میل آئی ڈی پر صارفین کا نام اپڈیٹ کرتے ہیں اور ان کے نام سے 'ای سم' کارڈ جاری کرتے ہیں اور ایک 'کیو آر کوڈ' کے ذریعہ 'ای سم' اکٹیو کرتے ہیں۔اس کے بعد صارفین کے نمبر پر ایک میسیج آتا ہے، جہاں سے ایک فارم جنریٹ ہوتا ہے اس فارم میں صارفین سے متعلق ساری معلومات ہوتی ہے۔