مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایک کسان کے لیے اس وقت خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا جب اس کے جن دھن اکاؤنٹ میں اچانک 15 لاکھ روپے آگئے۔ کسان نے وزیراعظم مودی کے وعدے کو حقیقت سمجھتے ہوئے سوچا کہ شاید حکومت نے ان کے بینک اکاؤنٹ میں یہ پیسے ڈالے ہیں۔ 15 Lakh Deposit in Aurangabad's Farmer account
کسان نے اس رقم کے آدھے پیسے سے تو پہلا ایک خوبصورت آشیانہ بنایا اور نصف سے زیادہ رقم گھر بنانے میں خرچ کردیا۔ لیکن کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب چھ ماہ گزر جانے کے بعد اچانک کسان کو بینک کی طرف سے ایک نوٹس آتا ہے اور اپنے اکاؤنٹ میں جمع رقم کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔
سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران وزیراعظم مودی کا یہ وعدہ ہر عام و خاص بھارتی شہری کو یاد ہے ۔ خاص طور سے اورنگ آباد کا کسان طبقہ اسے فراموش نہیں کرسکتا جو پہلے قحط سالی کا مار جھیل چکے ہیں۔ Bank of Baroda Notice to Farmer to Return 15 Lakh Rupees
دراصل پیٹھن تعلقہ کے داور واڑی قصبے کے کسان گیانیشور جناردھن اوٹے کے جن دھن اکاؤنٹ میں کچھ ماہ پہلے 15 لاکھ 34 ہزار روپے جمع ہوئے۔ گیانیشور نے کچھ دنوں تک اتنطار کیا لیکن نہ تو ان کے اکاؤنٹ سے روپئے واپس ہوئے اور نہ ہی ان سے اس بارے میں کوئی پوچھ گچھ ہوئی۔ اس لیے گیانشیور نے اسے وزیراعظم مودی کا انعام سمجھا اور پہلی فرصت میں اپنا جھوپڑا توڑ کر مکان تعمیر کروائی۔
کسان کے کھاتے میں آئے پندرہ لاکھ روپئے، گھر بنوایا تو بینک نے بھیج دیا نوٹس اوٹے کا کہنا ہے کہ مکان کی تعمیر کے لیے نو لاکھ روپئے خرچ ہوئے۔ اوٹے اس بات سے خوش تھے کہ سرکار کی مدد سے اس کے اچھے دن آگئے لیکن پھر اچانک ایک دن اوٹے کو بینک آف بڑودہ کا نوٹس ملا۔ جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 2021 کے 17 اگست کو پندرہ لاکھ چوتیس ہزار چھ سو چوبیس روپئے کی جو رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی تھی، وہ دراصل پمپل واڑی گرام پنچایت کی رقم ہے۔ اس لیے مذکورہ رقم واپس کی جائے ورنہ وہ قانونی کارروائی کے سامنا کے لیے تیار رہے۔ Bank Mistakenly Deposited Rs 15 lakh in the Account of Farmer
کسان کے کھاتے میں آئے پندرہ لاکھ روپئے، گھر بنوایا تو بینک نے بھیج دیا نوٹس انہوں نے کہا کہ میرے اکاؤنٹ میں گزشتہ سال 17 اگست 2021 کو بینک آف بڑودہ پیٹھن برانچ میں پندرہ لاکھ چوتیس ہزار چھ سو چوبیس روپئے غلطی سے جمع ہوگئے ۔ میں نے اس رقم میں سے گھر تعمیر کی۔ میں رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن فی الحال میرے پاس پوری رقم نہیں ہے۔ محض دو ایکڑ کھیتی ہے۔ اس لیے حکومت اور بینک مجھے قسطوں کی سہولت دیتی ہے تو میں رقم ادا کرسکوں گا۔
بینک آف بڑودہ کو یہ رقم پمپل واڑی گرام پنچایت کے کھاتے میں منتقل کرنی تھی لیکن غلطی سے بینک نے یہ گیانیشور کے کھاتے میں جمع کردی۔ کئی ماہ بعد بینک کی اندرونی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی۔ جس کے بعد بینک نے گیانیشور کے کھاتے میں باقی چھ لاکھ روپے ڈیبٹ کر دیے۔ اب بینک باقی رقم واپس کرنے کے لیے اوٹے پر دباؤ بنا رہا ہے۔
کسان عموماً سرکاری اسکیمات پر انحصار کرتا ہے اور جن دھن اکاؤنٹ میں رقم جمع ہونے پر کوئی بھی کسان اسے حکومت کی امداد سے ہی تعبیر کرے گا۔ لیکن گیانیشور اوٹے نے جسے حکومت کی مہربانی تصور کیا وہ دراصل بینک انتظامیہ کی فاش غلطی ثابت ہوئی۔ اب ایسی صورت میں کسان پر کارروائی کی دھمکی کا جواز کیا ہے یہ عام آدمی کی سمجھ سے پرے ہے۔
مزید پڑھیں: Cricketer Shaikh Rasheed: بیٹے کی کرکٹ پریکٹس کے لیے والد نے چھوڑ دی تھی بینک کی نوکری