ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اینٹی کرپشن اسکوڈ نے لوک وکاس ناگریک سہکاری بینک کے چیئرمین اور ایک اکاؤنٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا دعوی ہے کہ 'ملزم جادھو اور اس کے ساتھی آتما رام پوار نے 'انا صاحب پاٹل فینانس کارپوریشن' کے ذریعہ ایک شخص کو آٹھ لاکھ روپے لون منظور کرنے کے لئے سوا لاکھ روپے رشوت مانگی تھی۔'