اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسیمہ شیخ کے ڈپٹی کلکٹر بننے کی کہانی - وسیمہ شیخ

وسیمہ شیخ کے والد کے ذہنی طور پر بیمار ہونے کی وجہ سے والدہ کو گھر گھر جا کر چوڑیاں فروخت کرنی پڑتی تھیں جس سے بمشکل گھر کا خرچ نکلتا تھا لیکن ان تمام ناسازگار حالات نے وسیمہ کے حوصلے کو پست نہیں کیا۔

گھر۔ گھر چوڑی بیچنی والی کی بیٹی بنی ڈپٹی کلکٹر
گھر۔ گھر چوڑی بیچنی والی کی بیٹی بنی ڈپٹی کلکٹر

By

Published : Jun 28, 2020, 10:50 PM IST

Updated : Jun 28, 2020, 11:35 PM IST

دراصل وسیمہ شیخ اب ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ڈپٹی کلکٹر بن گئی ہیں۔ ان کی اس کامیابی سے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔

اس خوشی کے لیے وسیمہ شیخ نے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور آج وسیمہ شیخ نے اس کامیابی کے ساتھ ایک شاندار مثال پیش کی ہے۔

وسیمہ شیخ نے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ ریاست کی خواتین میں تیسری پوزیشن پر رہیں۔

دیکھیں ویڈیو

وسیمہ شیخ کے دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔

والد دماغی طور پر بیمار ہونے کی وجہ سے ماں کو گھر گھر جا کر چوڑیاں فروخت کرنی پڑی۔ ان کا ایک بھائی آٹو رکشہ چلاتا ہے اور ایک بھائی بی ایس سی کی پڑھائی کر رہا ہے۔

گھر کی معاشی حالات خراب ہونے کے سبب بھائی عمران نے بھی کمانا شروع کیا جس سے گھر کے حالات مستحکم ہو سکے۔

وسیمہ کی والدہ اور بھائیوں نے ان کی تعلیم کا سارا خرچ اس طرح کی مشکل صورتحال میں برداشت کیا۔

ان مشکل حالات سے گزر کر وسیمہ سخت محنت کر کے ڈپٹی کلکٹر جیسے باقار عہدے پر فائز ہوئیں۔

غور طلب ہے کہ وسیمہ نے پہلی سے ساتویں جماعت تک جوشی سانگوی گاؤں کے ضلع پریشد اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ ساتویں سے دسویں تک انہوں نے بال برہمچاری اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے پریہ درشنی گرلز ہائی اسکول قندھار میں تعلیم حاصل کی۔

اس کے بعد وسیمہ نے یشونت راؤ چوان اوپن یونیورسٹی میں پڑھائی کی۔ اخبارات میں لوگوں کی کامیابی کی کہانیاں پڑھنے کے بعد وسیمہ نے فیصلہ کیا کہ وہ ایم پی ایس سی کے لئے بھی تیاری کرے گی۔

وہ ایم پی ایس سی کی تیاری کے لئے پونے گئیں اور 2018 میں امتحان میں شریک ہوئیں۔ خوش قسمتی سے، ان کا سیلز ٹیکس انسپکٹر کے عہدے کے لئے انتخاب ہوا۔ اس کے بعد انہیں ناگپور ڈویژن میں رکھا گیا تھا۔

لیکن وسیمہ کے خواب اس سے بھی بڑے تھے، وہ اس سے بھی آگے جانا چاہتی تھیں۔

جس کے بعد بھی وہ کوشش کرتی رہیں اور اس بار انہوں نے 2019 کے نتائج میں بڑی کامیابی حاصل کی۔

وسیمہ شیخ آٹھ جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ان کی شادی لاتور ضلع کے رہنے والے حیدر شیخ سے ہوئی ہے۔

وسیمہ اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ، اہل خانہ اور اپنے گاؤں والوں کے سر باندھتی ہیں۔

Last Updated : Jun 28, 2020, 11:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details