اورنگ آباد:مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کاروباریوں نے نبی کریم ﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف بازاروں کو مکمل طور پر آج بند رکھا اور دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
اورنگ آباد شہر میں کچھ روز قبل سے ہی سوشل میڈیا پر بھارت بند کا پیغام وائرل ہورہا تھا، حالانکہ شہر کے کسی بھی تنظیم کی جانب سے بھارت بند کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، پھر بھی کاروباریوں نے نپور شرما کے خلاف اورنگ آباد میں واقع تمام بازاروں کو بند رکھا تاہم بعد ازیں جمعیۃ علما ہند اورنگ آباد نے اس بات کی تردید کی کہ جمیعت نے بھارت بند کا کال دیا تھا۔ Demand for arrest of Nupur Sharma in Aurangabad