ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج میں درجنوں تنظیموں کے سیکڑوں افراد جو روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ احتجاجی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی مشروط اجازت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران مکمل طور پر کاروبار بند رکھنے والے بینڈ باجا اور شادی بیاہ تقریبات سے جڑے بیوپاری، فنکار، فوٹوگرافر آج بھی اپنے کاروبار سے محروم ہیں، کیونکہ حکومت نے شادی بیاہ تقریبات کی مشروط اجازت دے رکھی ہے۔ ایسے میں ہزاروں افراد ایسے ہیں جو روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔
مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور شادی بیاہ سے جڑے بیوپاریوں نے ضلع مجسٹریٹ آفس کے سامنے علامتی احتجاجی کیا۔