مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بتایا ہے کہ نیشنل میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اس دعوے کے کلینیکل ٹیسٹ کی جانچ کرے گی۔
مہاراشٹر: پتنجلی کورونا وائرس کی دوا پر پابندی - کورونل
مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے پوری طرح ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرنے والی پتنجلی آیوروید کی دوا 'کورونل' پر پابندی عائد کردی۔
patanjli
انہوں نے پتنجلی سے جڑے یوگا گرو بابا رام دیو سے کورونل کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لیے کہا۔
ریاستی حکومت کے اعلان سے پہلے مرکزی وزارت آیوش نے بھی دوا کی معتبریت پر سوال اٹھائے ہیں اور بابا رام دیو کی رہنمائی میں پتنجلی سے جانچ مکمل ہونے تک دوا کا اشتہار بند کرنے کو بھی کہا ہے۔