اردو

urdu

Bakra Bazar قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے بازاروں میں امڈی بھیڑ

اورنگ آباد شہر میں عیدالااضحی کی تیاریاں جاری ہیں ہفتہ واری بازار میں ملک کی مختلف ریاستوں سے بکرے اورنگ آباد کے بازاروں میں فروخت ہونے کے لیے لائیں گئے ہیں۔ دس ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپئے تک کے بکرے بازار میں دستیاب ہیں-

By

Published : Jun 22, 2023, 7:14 PM IST

Published : Jun 22, 2023, 7:14 PM IST

قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے بازاروں میں امڈی بھیڑ
قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے بازاروں میں امڈی بھیڑ

قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے بازاروں میں امڈی بھیڑ

اورنگ آباد:سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے اورنگ آباد کے ہفتہ واری بازاروں میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ شہر کا چھاؤنی بازار بکرا منڈی کا مرکز مانا جاتاہے۔ اس بازار میں راجستھان، مدھیہ پردیش ریاستوں کے علاوہ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے بیوپاری اپنے جانور فروخت کرنے کے لیے آتے ہیں راجستھان کے بیوپاری بڑی تعداد میں اورنگ آباد شہر کارخ کرتے ہیں۔

چھاؤنی بازار میں خریدار کو دس ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپئے تک کے بکرے دستیاب ہیں۔ عید الاضحٰی کے موقع پر اورنگ آباد کے بازاروں میں مختلف نسلوں کے بکرے آسانی سے دستیاب ہوجاتے ہیں۔ بکرا منڈی میں ایک طرح سے میلا لگتا ہے جہاں ہر قسم کے بکرے مل جاتے ہیں لیکن فی الحال اورنگ آباد کے شہریان زیادہ تر راجستھان کے اجمیرہ اور جمنا پاری بکروں کو پسند کرتے ہیں بازار کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ عید کی مناسبت سے نہ صرف خریداروں کی ضرورت پوری ہوتی بلکہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار کا بھی سامان ہوجاتا ہے۔

اورنگ آباد کے چھاؤنی میں واقع ہفتہ واری بازار چلانے والے شخص کا کہنا ہے کہ بکرا عید کے موقع پر بازار میں چھاؤنی انتظامیہ کی جانب سے بازار میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ساتھ ہی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ایک درخواست کی گئی ہے کہ جس طرح ریاست میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے اسے دیکھتے ہوئے بڑے جانور کی خریدو فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ بازار میں بڑے جانور کی خرید و فروخت پر روک لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Eid-ul-Adha in Mumbai ممبئی میں قربانی کے بکروں کی پکڑ دھکڑ تیز، ویڈیو وائرل

ہفتہ واری بازار چلانے والے شخص کا کہنا ہے کہ بازار میں کسی بھی بیوپاری سے اضافی رقم نہیں لی جا رہی ہے اور جو رقم لی جارہی ہے اس کی رسید بھی خرید و فروخت کرنے والے کو دی جا رہی ہے۔ اورنگ آباد میں بکروں کا کاروبار کرنے والے کچھ تاجروں نے چھاؤنی بازار میں ایک اسٹیج لگا کر اپنے بکروں کی نمائش کی ہے جس میں مختلف قسم کے بکروں کو اسٹیج پر کھڑا کیا گیا جن میں ایس پی ایل، بربری، یمنی، زنگ، بنٹم، بورے وغیرہ شامل ہے ان بکروں کی قیمت آٹھ ہزار روپئے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کی رکھی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details