ممبئی: ملک بھر میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان آج ریلیز ہو گئی ہے اور پہلے دن ہی اس فلم کئی سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اورنگ آباد شہر میں بھی فلم دیکھنے کے لیے لوگوں کو ٹکٹ نہیں دستیاب ہیں۔ وہیں اورنگ آباد کے ایک سینما گھر کے باہر بجرنگ دل کے چند کارکن فلم بند کرانے کے لیے پہنچے تھے لیکن پولیس کا سخت بندوبست ہونے کی وجہ سے بجرنگ دل کے کارکنان نے سینما گھر کے باہر ہی اپنا احتجاج درج کروایا واپس چلے گئے۔
Protest Against Pathan Movie اورنگ آباد شہر میں پٹھان فلم کے خلاف بجرنگ دل کا احتجاج - اورنگ آباد شہر میں پٹھان فلم ریلیز
اورنگ آباد کے ایک سینما گھر کے باہر بجرنگ دل کے کارکن فلم بند کرانے کے لیے پہنچے تھے لیکن پولیس کا سخت بندوبست دیکھ کر بجرنگ دل کے کارکنان نے سینما گھر کے باہر ہی اپنا احتجاج درج کروایا کر واپس چلے گئے۔
پٹھان فلم کو لے کر کئی سارے سوالات ہندو تنظیموں کی جانب سے اٹھائے گئے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اٹھنے والی آوازیں کم ہوگی جس کے بعد بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کی پٹھان فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دیکھنے والوں میں کافی جوش و خروش پایا گیا لیکن شام 4 بجے بجرنگ دل کے کچھ کارکن پٹھان فلم کو روکنے کے لیے اورنگ آباد کے 1 سنیما ہال پہنچے جہاں پر پہلے سے ہی تعینات پولیس نے بجرنگ دل کے کارکنان کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔
سنیما ہال کے باہر پولیس کے تعینات اہلکاروں نے بجرنگ دل کے کارکنان کو سنیما ہال میں داخل ہونے نہیں دیا، جس کے بعد بجرنگ دل کے کارکنوں نے سنیما ہال کے باہر چند منٹ تک احتجاج کیا اور شاہ رخ خان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس دوران بجرنگ دل کے کارکنوں نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے پوسٹر پھاڑا۔ بعد میں پولیس نے بجرنگ دل کے سبھی کارکنوں کو سینما ہال کے باہر سے کھدیڑ دیا۔