ممبئی:انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے بہنوئی سلیم فروٹ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ انہیں جنوبی ممبئی میں بھتہ خوری کیس میں ضمانت ملی ہے۔ بتایاجارہا ہے ملزمین نے جنوبی ممبئی میں 25 کروڑ روپے کی جائیداد پر قبضہ کیا تھا، انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کا رشتہ دار سلیم فروٹ بھی اس میں ملوث تھا۔ عدالت نے اس کیس کے تمام ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ پانچ ملزمین کے نام سلیم فروٹ، شیرزادہ خان، اسلم پٹنی، رضوان علاؤالدین شیخ اور مسلم اصغر علی عمرے والا ہیں۔۔five accused released on bail
ممبئی پولیس کے انسداد بھتہ سیل نے 27 نومبر کو بلڈر اسلم پٹنی، شیرزادہ خان، اصغر علی عمر والا، رضوان شیخ اور انڈر ورلڈ ڈان شکیل کے بہنوئی سلیم فروٹ کو گرفتار کیا تھا۔ ان تمام ملزمین پر آئی پی سی کی دفعات کے تحت دھوکہ دہی، بھتہ خوری اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پانچ کیسز میں سے یہ پہلا کیس ہے جس میں سلیم فروٹ کو ضمانت مل گئی ہے۔ پٹنی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے کیونکہ ان کا اس دھوکہ دہی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔