مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں 12 نومبر 2021 بروز جمعہ کو بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔Three Persons Granted Bail
اس معاملے میں مقامی پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ محروسین کی ضمانت کیلئے کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن مقامی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
لیکن گزشتہ دنوں مقامی عدالت میں محمد مستقیم و مزید افراد کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی جن کی رہائی بھی عمل آچکی ہے۔