اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: بیگ لفٹنگ گروہ گرفتار - ملزمان سے 10 کے قریب فون بھی قبضے میں لئے گئے ہیں

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 35 ہزار روپے نقد اور سونے چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے گئے ہیں اور ان ملزمان سے 10 کے قریب فون بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

اورنگ آباد: بیگ لفٹنگ گروہ گرفتار
اورنگ آباد: بیگ لفٹنگ گروہ گرفتار

By

Published : Dec 16, 2019, 7:02 PM IST


ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ اباد میں بیگ لفٹنگ کرنے والا گروہ کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے اور ان لوگوں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال و نقد روپیے ضبط کیے ہیں۔

یہ گروہ بینک کے باہر کھڑے لوگوں پر نگاہ رکھتے تھے جو بڑی رقم بینک سے نکال کر اپنے ساتھ لے جاتے تھے، ان لوگوں کا پیچھا کرتے تھے۔

اورنگ آباد: بیگ لفٹنگ گروہ گرفتار

راستے کے پیسے والا شخص اپنے کسی ذاتی کام سے رک جاتا تو اسی وقت یہ لوگ گاڑی کا شیشہ توڑ کر رقم لے کر فرار ہوجاتے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 35 ہزار روپے نقد اور سونے چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے گئے ہیں اور ان ملزمان سے 10 کے قریب فون بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

ملزمان سے چوری کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے اوزار بھی ضبط کیے گئے ہیں ان سبھی ملزمین کے پاس سے جعلی سرکاری دستاویزات بھی پولیس نے ضبط کیے ہیں۔

فی الحال پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ ان لوگوں نے اب تک کہاں کہاں بیگ لفٹنگ کے ذریعے چوری کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details