انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے مانخورد شیواجی نگر میں قائم اس ایس ایم ایس کمپنی کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اب تک اسے بند نہیں کیا گیا ہے۔
اعظمی نے بتایا کہ بار بار ایوان میں صرف یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ ایس ایم ایس کمپنی کو فورا بند کر دیا جائیگا لیکن دو دن بعد واپس کمپنی کی جانب سے طبی اعضاء اور میڈیکل کے فضلاء جلانے کا کام شروع ہوجاتا ہے۔ انسانی اعضاء اور د یگر زہریلے کیمیکل جلائے جاتے ہیں اس سے دھواں پیدا ہوتا ہے۔ یہ دھواں انسانی صحت کیلئے مضر ہوتا ہے۔ اس سے گوونڈی کے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔