منشیات کی لت سے معاشرے کو بچانے اور سماج میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پیام انسانیت فورم ہر محلہ اور جگہ جگہ کارنر مٹینگ ، اور پروگرامز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
منشیات کے خلاف بیداری مہم - پیام انسانیت فورم
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں منشیات سے لوگوں کو دور کرنے اور سماج میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کارنر میٹنگ اور پروگرامز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
منشیات کے خلاف بیداری مہم
اسی طرح کا ایک پروگرام کراڑ پورہ میں ہوا اس جلسے میں منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی گئی، اور نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی گئی ۔
پیام انسانیت کا کہنا ہیکہ پچھلے تین مہینے میں انھوں نے دو سے زائد متاثرین کا علاج کروایاہے ۔ منشیات کی لت سے نجات کے لیے پیام انسانیت کی بیداری مہم جاری ہے۔