اورنگ آباد: امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کا 33واں سالانہ جلسہ اورنگ آباد میں منعقد ہوا، جس میں ماہرین تعلیم جو بیرون ملک سے آئے تھے انہوں نے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی۔ پچھڑے طبقات کے طلبہ کا تعلیمی معیار بلند کرنے اور تعلیم سے محرم بچوں کو تعلیم کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کرنے کیلئے امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن (افمی ) مسلسل کوشاں ہے۔
اس سلسلے میں افمی کی جانب سے اورنگ آباد شہر میں دو روزہ تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن بچوں میں تعلیمی معیار میں بہتری اور بلندی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اور اس کیلئے فیڈریشن کی جانب سے مختلف تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال اورنگ آباد میں 33 واں سالانہ جلسہ منایا جا رہا ہے۔ جس میں طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔