اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کا نام لکھنے کا مطالبہ - rizwan battery wala protest

مالیگاؤں شہر کے قلب میں واقع شہیدوں کی یادگار پر عوامی پارٹی کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔

awami party leader rizwan battery wala protest
awami party leader rizwan battery wala protest

By

Published : Aug 15, 2021, 4:01 PM IST

یوم‌ آزادی کے موقع پر جہاں ملک بھر میں جشنِ آزادی منائی جارہی ہیں وہیں اس موقع پر مالیگاؤں شہر کے قلب میں واقع شہیدوں کی یادگار پر عوامی پارٹی کے لیڈر رضوان بیٹری والا اور پارٹی کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔ عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے کہا کہ 'انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کے نام کی تختی بھی لگائی۔'

مالیگاؤں: شہیدوں کی یاد گار پر شہیدوں کا نام لکھا جائے

عوامی پارٹی کے ذمہ داران نے شہر کے چوک چوراہوں پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سات شہید زندہ آباد، آؤ چلیں نام لکھیں، کارپوریشن مردہ باد جیسے نعرے لگاتے ہوئے شہیدوں کی یادگار پہنچے تھے۔

حالانکہ اس موقع پر پولیس پہنچ گئی اور رضوان بیٹری والا کو گرفتار کرلیا تاہم بعد میں انھیں رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں: اسکولیں بند ہونے کے سبب قومی پرچم فروخت کرنے والے دکاندار پریشان

واضح رہے کہ مالیگاؤں شہر میں شہیدوں کی یادگار پر اُس وقت برطانوی دور حکومت میں شہید ہونے والے سات شہداء کا نام لکھے جانے کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جارہا ہے لیکن یہ معاملہ ابھی تک التواء کا شکار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details