اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے 15 آٹو رکشہ تنظیموں کی جانب سے ایک ایکشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس نے اورنگ آباد شہر میں ایک دن کے لیے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا۔ ہڑتال کرنے والے آٹو رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ لاوک ڈاؤن کے بعد سے پریشان ہیں۔ کبھی انہیں پولیس والے تو کبھی آر ٹی او افسران پریشان کرتے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو جرمانے کے نام پر 20 سے 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ رکشہ ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ آر ٹی او افسران اور میٹر بنانے والی کمپنیوں کے بیچ کچھ معاملہ طے ہوا ہے جس کی وجہ سے آٹو ڈرائیوروں کو آٹو رکشہ میٹر کے نام پر پریشان کیا جا رہا ہے۔ One-day strike of auto drivers in Aurangabad
Auto Drivers' Strike اورنگ آباد شہر میں ایک دن کیلئے آٹو رکشا کی ہڑتال
اورنگ آباد میں آٹو رکشا تنظیموں کی جانب سے ایک دن کے لیے آٹو رکشہ ہڑتال کی گئی- تنظیم کی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس اور آر ٹی او افسران بے وجہ رکشہ ڈرائیوروں پر جرمانہ لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے پریشان ہو کر آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو ہڑتال کرنی پڑ رہی ہے۔ One-day strike of auto drivers in Aurangabad
آٹو رکشہ ڈرائیوروں کی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو آٹو رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے وہ اس طرح کے ڈرائیوروں کا ساتھ کبھی نہیں دیں گے۔ جو واقعات پیش آئے ہیں وہ غلط ہیں اور اس طرح کے واقعات کو انجام دینے والے آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے لیکن بے قصور آٹو رکشہ ڈرائیوروں پر پولیس اور آر ٹی او افسران کی جانب سے جو کارروائی کی جارہی ہے وہ غلط طریقے سے کی جا رہی ہے ۔
آٹو رکشہ والوں کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک مہینے میں اورنگ آباد شہر میں پندرہ سو رکشوں پر آر ٹی او افسران کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے اور ہر ایک آٹو رکشہ ڈرائیور پر 25 سے 30 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:اورنگ آباد آٹو رکشا ڈرائیورز کی ضلع کلکٹر سے ملاقات