اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: لوکل ٹرین شروع ہونے سے آٹو رکشا ڈرائیورز خوش

ممبئی میں لاک ڈاؤن کے دوران آٹو رکشا چلانے والوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ کورونا کی وجہ سے لوکل ٹرین کو بند کر دیا گیا تھا۔ فی الحال کچھ لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ جس کے سبب اب یہاں کے آٹو ڈرائیورز کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

auto rickshaw drivers are very happy with the start of local train in mumbai maharashtra
ممبئی: لوکل ٹرین شروع ہونے سے آٹو رکشہ ڈرائیورز خوش

By

Published : Dec 7, 2020, 6:15 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبرا علاقے میں زیادہ تر آٹو رکشہ چلانے والے مسلم ہیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب رکشہ چلانے والوں کی مالی حالت خستہ ہو چکی ہے، کیونکہ اس دوران لوکل ٹرین عام لوگوں کے لیے بند تھی۔ جس کے سبب رکشہ چلانے والوں نے کئی ماہ تک رکشہ چلانا بند کر دیا تھا۔

ممبئی: لوکل ٹرین شروع ہونے سے آٹو رکشہ ڈرائیورز خوش

ای ٹی وی بھارت سے احمد ڈرائیور نے بتایا کہ وہ سنہ 1975 سے آٹو چلاتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب انہیں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فی الحال کچھ لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ جس کے سبب اب یہاں کے آٹو ڈرائیورز کو دوبارہ سے کچھ کمانے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرین پہلے کی طرح ہر خاص و عام کے لیے شروع کر دی جائے تو حالات مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔

ممبئی: لوکل ٹرین شروع ہونے سے آٹو رکشہ ڈرائیورز خوش

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی طبیعت ٹھیک ہے: سائرہ بانو

در اصل ممبرا میں لاک ڈاؤن کے سبب غیر قانونی آٹو چلانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے سبب اکثر قانونی طریقے سے آٹو چلانے والوں کو مشکل کی اس گھڑی میں دقتوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ممبرا سے ممبئی جاکر بسنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ لوگ ممبرا میں بس تو گئے ہیں لیکن کاروبار آج بھی ممبئی میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبرا سے ممبئی آنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اسی تعداد پر آٹو رکشہ والوں کی روزی روٹی منحصر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details