اردو

urdu

By

Published : Dec 3, 2019, 6:11 PM IST

ETV Bharat / state

آسٹریلیائی ڈاکٹرز کو عدالتی تحویل میں کیوں بھیجا گیا؟

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے گزشتہ ہفتے ڈاکٹر ریزا برہانی نام کے آسٹریلیائی شہری کو ایل ایس ڈی نام کی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا اس کے بعد اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

آسٹریلیائی داکٹر کو بھیجا گیا عدالتی تحویل میں
آسٹریلیائی داکٹر کو بھیجا گیا عدالتی تحویل میں

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے ڈی سی پی شیودیپ لانڈے نے بتایا کہ جانچ کے دوران یہ پتہ چلا کہ یہ ایک ایسا گینگ یا گروہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے بھارت میں ہو رہی سرگرمیوں پر محکمہ نکیل کس سکتا ہے لیکن دوسرے ممالک میں بیٹھ کر نشہ آور اشیا کا کاروبار کرنے والوں پر شکنجہ کسنا ایک مشکل کام ہے۔

آسٹریلیائی داکٹر کو بھیجا گیا عدالتی تحویل میں

لانڈے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ڈاکٹر کے پاس جو منشیات ضبط کی گئی تھیں اسکی بھارتی بازار میں قیمت تقریبا ایک کروڑ سے بھی زائد ہے اور اس منشیات کو پارٹی ڈرگس کی شکل میں نوجوان طبقہ بہت تیزی سے استعمال کر رہا ہے۔

ممبئی میں اس ڈرگس کا استعمال بڑی بڑی پارٹیوں میں ہوتا ہے، لیکن ڈاکٹر کی گرفتاری کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کو یہ بڑی کامیابی ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details