اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: سی اے اے مخالف احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں دہلی کے شاہین باغ اور کولکاتہ کے پارک سرکس میدان میں ہلاک ہونے والے معصوم بچوں نیز اب تک احتجاج میں ہلاک ہونے والے دو درجن سے زائد افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

سی اے اے مخالف احتجاج
سی اے اے مخالف احتجاج

By

Published : Feb 4, 2020, 10:25 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:59 AM IST

اورنگ آباد کے دہلی گیٹ پر غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا جس کی امامت مولانا فاروق اشاعتی کی۔

غائبانہ نماز جنازہ، ویڈیو

اسی طرح حافظ نہال نے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعائیں کی۔

اس موقع پر مسجد شاہ گنج کے خطیب و امام محمد مجیب اللہ چشتی نے مظاہرین کو صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین کی۔

واضح ہے اورنگ آباد کے شاہین باغ مظاہرے کو آٹھ فروری کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس سے تحریک پاکر پورے مراٹھواڑہ میں احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details