مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے مختلف مقامات پر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تشدد کے خلاف احتجاجی دھرنوں، ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو ایم آئی ایم اسٹوڈنٹ ونگ نے جے این یو طلبا کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اورنگ آباد: طلباء کا احتجاج، ویڈیو اس مظاہرے میں طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جے این یو حملے کو دہشت گردی سے تعبیر کیا۔
ان طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ اب عوام کو ملک مخالفین کے چہرے پڑھ لینا چاہیے، مظاہرین نے جے این یو کے حملہ آوروں کو فوری بے نقاب کرنے اور انھیں سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں واقع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نقاب پوش افراد کا ایک گروہ داخل ہوا اور وہاں موجود طلباء اور اساتذہ کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کی جس کے بعد ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔