دیو گری کالج میں میکانیکل انجینئرنگ کے طالب علم نعمان خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں جنوبی افریقہ کے بینن ملک کی نمائندگی کریں گے۔
نعمان خان قدیر خان، ویڈیو پچیس اگست سے اٹھائیس اگست تک چلنے والی اس عالمی کانفرنس میں پوری دنیا کے مختلف ممالک کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے جن میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے نعمان خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ایشیئن یوتھ انٹرنیشنل ماڈل یونائٹیڈ نیشن کی سالانہ عالمی کانفرنس ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہوگی، تین روز تک چلنے والی اس کانفرنس میں دیوگیری کالج اورنگ آباد میں میکانیکل انجینئرنگ کے آخری سال کے طالب علم نعمان خان قدیر خان کو شرکت کا موقع ملا ہے۔
نعمان او آئی سی(آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن) کے تحت جنوبی افریقہ میں واقع بینین ملک کی نمائندگی کریں گے، اس کانفرنس کے لیے ملک بھر سے دس طلباء کا انتخاب ہوا ہے جن میں نعمان خان مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے واحد طالب علم ہیں۔
نعمان خان کا تعلق ایک تجارتی گھرانے سے ہے، بچپن سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نعمان نے اس سے قبل بھارتیہ چھاتر سنسد کے تحت کیرالہ کے فیسٹیول آف ڈیموکریسی میں نمائندگی کی اس کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں میں وہ پیش پیش رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دیوگیری کالج کے ہونہار طلبا میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
نعمان خان کی ملیشیا روانگی کی ذمہ داری بھی کالج انتظامیہ نے اٹھائی ہے اور دیوگیری کالج کے پرنسپل نے کہا کہ یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ ان کے کالج کا ایک طالب علم اتنی بڑی کانفرنس میں شریک ہوگا۔
اقوام متحدہ کی طرز پر بنی ماڈل یونائیٹیڈ نیشن کی سالانہ کانفرنس میں دنیا بھر کے 85 ممالک سے تقریباً دیڑھ ہزار سے زائد نوجوان شرکت کریں گے، حالیہ کانفرنس کو عالم گیریت کے دور میں نوح انسانی کا تحفظ کا عنوان دیا گیا ہے۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کی جانب سے نعمان خان افریقی ملک بینن کی نمائندگی کریں گے۔