اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: 'بزم تطہیر ادب' کا قیام - ادبی تنظیم

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں خواتین کی ادبی تنظیم بزم تطہیر ادب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ ادبی تنظیم اپنی نوعیت کی اولین بزم کہی جاسکتی ہے جسے صرف خواتین نے تشکیل دی ہے۔

بزم تطہیر ادب

By

Published : Jul 25, 2019, 11:55 PM IST

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج میں 'بزم تطہیر ادب' کی افتتاحی تقریب میں حیدرآباد کی معروف ادیبہ شبینہ فرشوری اور اسلم فرشوری نےخصوصی شرکت کی اور خواتین کی بزم کے آغاز کو نیک فعال سے تعبیر کیا۔

شبینہ فرشوری کے مطابق اورنگ آباد کی ادبی دنیا میں ایک خلا تھا جسے پُر کرلیا گیا، بزم تطہیر ادب کی صدر اسود گوہر نے بزم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

بزم تطہیر ادب

اس افتتاحی تقریب کی صدارت معروف ادیب نورالحسنین نے کی، اپنے صدارتی خطاب میں نورالحسنین نے امید ظاہر کی کہ ادب میں خواتین کی شمولیت سے صالح ادب پروان چڑھے گا، نورالحسنین نے کچھ اندیشے بھی ظاہر کیے، تاہم اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازا، اسلم فرشوری نے اپنے منفرد انداز میں بزم کی خواتین کی حوصلہ افزائی کی ۔


اورنگ آباد شہر نے اردو ادب کو کئی بڑے نام دیئے جو آج بھی ادب کے افق پر جگمگا رہے ہیں ، بزم تطہیر ادب کو اس میں ایک نئے باب کے اضافے کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو خواتین کی ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details