اورنگ آباد پولیس کمشنر نے کہا کہ کرفیو کے دوران کوئی بھی شخص گھر سے باہر گھومتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو اس کی سواری ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔
اورنگ آباد میں 10 جولائی سے 18 جولائی تک کرفیو نافذ اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے 10 جولائی سے 18 جولائی تک شہر میں سخت کرفیو نافذ رہے گا۔
کرفیو کے دوران کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے اور بے جا سڑکوں پر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگیا۔
اورنگ آباد پولیس کمشنر کے مطابق کرفیو کے دوران اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کی سواری کے ساتھ کہیں گھومتا ہوا دکھائی دیا تو اس کی گاڑی ضبط کر کے اس پر قانونی کاروائی کی جائے گی نیز اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے حالانکہ اس دوران پٹرول پمپ کُھلے رہیں گے۔