اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: تفریحی مقام پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - اورنگ آباد کی خبریں

تاریخی اور سیاحتی مقامات پر مقررہ تعداد میں لوگوں کو داخلے کی اجازت ہے لیکن اورنگ آباد شہر کے سرحدی علاقے یونیورسٹی کیمپس کے عقب میں واقع گوگا بابا ٹیکڑی نام کے ٹیلے پر تفریح کی غرض سے پہنچنے والوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہو رہا ہے۔

اورنگ آباد: تفریحی مقام پر کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی
اورنگ آباد: تفریحی مقام پر کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی

By

Published : Jul 19, 2021, 3:58 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہے، لیکن تفریحی مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا کھلا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ لوگ ماسک اور سماجی فاصلے کا لحاظ نہیں رکھ رہے ہیں۔

مہاراشٹر میں جزوری لاک ڈاؤن جاری ہے۔ سنیچر اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوتا ہے۔

اورنگ آباد: تفریحی مقام پر کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد کی تاریخی عمارتوں کی تزئین کاری کا فیصلہ

تاریخی اور سیاحتی مقامات پر مقررہ تعداد میں لوگوں کو داخلے کی اجازت ہے لیکن اورنگ آباد شہر کے سرحدی علاقے یونیورسٹی کیمپس کے عقب میں واقع گوگا بابا ٹیکڑی نام کے ٹیلے پر تفریح کی غرض سے پہنچنے والوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہورہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تازہ ہوا کے نام پر اس جگے پر پہنچنے والے افراد کی اکثریت کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتی نظر آئی۔ اس سلسلے میں کچھ لوگوں سے بات کی گئی تو نوجوانوں نے سیاسی رہنماوں کی منشا پر سوال اٹھایا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہیکہ وہ دو سال کے لاک ڈاؤن سے عاجز آچکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹیلے پر نہ کوئی سیکورٹی ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی انتظامات۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details