اورنگ آباد کے پھولمبری میں موسلادھار بارش کے بعد پھلمبری اور پانگاون گاؤں کے درمیان بہنے والی ندی میں سیلاب آگیا۔ بارش کا پانی ندی کے اوپر بنے پل کے اوپر سے بہنے لگا۔
پل کے اوپر سے پانی کے تیز بہاؤ کے سبب دونوں گاؤں کا رابطہ کچھ دیر کے لئے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ تاہم اسی دوران گاؤں کے دو نوجوان موٹرسائیکل پر ندی کے پُل کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔