اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: لاک ڈاؤن سے ٹرک ڈرائیورز پریشان - مہاراشٹر

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن اس غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن سے ٹرک ڈرائیورز پریشان
لاک ڈاؤن سے ٹرک ڈرائیورز پریشان

By

Published : Mar 30, 2020, 7:27 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دیگر ریاستوں سے آنے والے ٹرک ڈرائیورز مشکلات سے دوچار ہیں کیوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان ٹرک ڈرائیورز کو دو وقت کے کھانے کے ساتھ ساتھ نہانے کی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن سے ٹرک ڈرائیورز پریشان، ویڈیو

کئی ٹرک ڈرائیورز کو وقت پر تنخواہ بھی نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی انہیں اپنے گھر جانے کے لیے کوئی سہولت مل رہی ہے۔

اورنگ آباد شہر میں سینکڑوں ٹرک مختلف پارکنگ زون میں کھڑی ہیں، ان ٹرکوں کے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ انہیں دو وقت کے کھانے کے لیے کافی دقت ہورہی ہے۔

ڈارئیورز نے کہا کہ ان کے پاس جو کچھ بھی اناج ہے اسی سے وہ دو وقت کے کھانے کا انتطام کر رہے ہیں جبکہ کچھ ڈرائیورز کے لیے ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے دو وقت کا کھانا پارسل بھیجا جارہا ہیں۔

ڈرائیورز کا مزید کہنا ہے کہ 'وہ پچھلے کئی مہینوں سے اپنے گھروں سے باہر ہیں، ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا گھر جانا مشکل ہو گیا ہے۔

اتر پردیش کے ٹرک ڈرائیور ابھینندن کمار نے بتایا کہ 'وہ پچھلے دو مہینوں سے اپنے گھر سے باہر ہے اور پچھلے 10 دنوں سے اورنگ آباد میں ہیں لیکن جب سے ملک میں لاک ڈاؤن ہوا ہے تب سے وہ پریشان ہیں۔

لاک ڈاؤن سے ٹرک ڈرائیورز پریشان

ابھینندن نے بتایا ہے کہ 'مالک ہر روز کھانے کے لیے سو روپے دے رہا ہے لیکن سو روپے میں گزارا نہیں ہوتا

ہریانہ کے ٹرک ڈرائیور چاند سنگھ نے بتایا کہ 'وہ ہولی سے قبل سے گھر سے باہر ہیں اور ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اورنگ آباد سے باہر نکلنے میں پریشانی ہو رہی ہے، اگر کرانہ کا سامان بھی خریدنا پڑ رہا ہے تو اس کی دگنی قیمت پر خریدنا پڑ رہا ہے۔

اترپردیش کے شہر کانپور کے ڈرائیور جئے رام نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں پریشانی ہو رہی ہے لیکن ٹرانسپورٹ کا مالک روزانہ ڈرائیورز کو پیسے دے رہا ہے جسے وہ کرانہ کے سامان خرید رہے ہیں اور پارکنگ زون میں ہی کھانا بنا رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد سے ہیں ٹرک ڈرائیورز کو دو وقت کے کھانے کے لیے کافی پریشانی ہورہی ہے اسی لیے ٹرک ڈرائیورز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد سے جلد اپنے گھر روانہ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details