اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: 27 جنوری سے پانچویں سے آٹھویں تک کی کلاسز شروع

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔ یہ اجازت اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر نے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسکول شروع ہونے سے پہلے سبھی اساتذہ کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ساتھ ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کورونا وبا سے بچنے کے لیے جتنی بھی احتیاطی تدابیر ہیں ان پر سارے اسکولوں کو عمل کرنا لازمی ہوگا۔

aurangabad: schools will be reopen for 5th to 8th from january 27
اورنگ آباد: 27 جنوری سے شروع ہوگے پانچویں سے آٹھویں تک کے اسکول

By

Published : Jan 21, 2021, 3:47 PM IST

کورونا وائرس کے اثرات اور مریضوں کی تعداد بتدریج کم ہونے کے پیش نظر حکومت نے 27 جنوری سے پانچویں تا آٹھویں تک کی کلاس شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر استک کمار پانڈے نے اس ضمن میں شہری حدود میں واقع تمام سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے علاوہ طلبہ و ان کے سرپرستوں سے متعلق خصوصی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔

پانچویں تا آٹھویں تک کی کلاسز شروع کرنے سے قبل اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو شروع کرنے سے پہلے ہی کورونا سے تحفظ کے لیے متعین کردہ اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کریں، بچوں کو اسکول بھیجنے سے متعلق سرپرستوں سے تحریری رضامندی لیں۔

مزید پڑھیں:

داؤد کا مبینہ معاون چنکو پٹھان گرفتار

جن طلباء یا ان کے سرپرستوں نے باقاعدہ اسکول آنے کے بجائے آن لائن ایجوکیشن کے متبادل کا انتخاب کیا ہے، ان کی تعلیمی و تدریس پر متعلقہ اساتذہ اور تعلیمی ادارے سنجیدگی سے توجہ دیں۔ ماسک، سوشل ڈسٹینسنگ، سینیٹائزر کے استعمال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت بنائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل آوری لازمی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details