اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: سیلون اور بیوٹی پارلر مالکان کا احتجاج

ضلع انتظامیہ کی دادا گیری کے خلاف سیلون اور بیوٹی پارلر مالکان نے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

اورنگ آباد: سیلون اور بیوٹی پارلر مالکان کا احتجاج
اورنگ آباد: سیلون اور بیوٹی پارلر مالکان کا احتجاج

By

Published : Jun 30, 2020, 3:33 PM IST

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے سیلون اور بیوٹی پارلر کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد بھی اورنگ آباد میونسپل انتظامیہ سیلون اور بیوٹی پارلر مالکان کے ساتھ زور زبردستی کرکے پریشان اور ساتھ ہی انہیں دکانیں بند رکھنے اور جرمانہ ادائیگی کے لیے مجبور کررہی ہے۔

اورنگ آباد: سیلون اور بیوٹی پارلر مالکان کا احتجاج

انتظامیہ کے اس من مانی پر نائی سماج متحد ہوکر ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے نے احتجاج کیا۔

انہوں نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرکے دوبارہ کاروبار شروع کرنے کا مطالبہ کیا نائی سماج کے عہدے داران نے بتایا کہ گزشتہ پچیس جون کو وزیر اعلی نے ایک حکمنامہ جاری کر کے ریاست بھر کے سیلون اور بیوٹی پارلر کھولنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز شہر میں سیلون اور پارلر کی دکان کھولی گئی تھی لیکن میونسپل انتظامیہ کے افسران و ملازمین کی جانب سے سیلون اور پارلر مالکان پر دکانیں بند کرنے یا جرمانہ ادا کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details