ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی 03 جولائی کی صبح کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 200 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6243 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
ضلع میں 279 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 2969 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 2995 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔