اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں

اورنگ آباد کی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے جشنِ آزادی کے موقع پر بچوں میں این سی پی یو ایل کا رسالہ 'بچوں کی دنیا' تقسیم کی۔

یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی
یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی

By

Published : Aug 16, 2021, 3:34 PM IST

Updated : Aug 16, 2021, 6:25 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں یوم آزادی کے موقع پر این سی پی یو ایل کا رسالہ 'بچوں کی دنیا' کو بچوں کے درمیان مفت تقسیم کیا گیا۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے گھر گھر جاکر یہ رسالہ تقسیم کرکے جشن آزادی منایا۔ اس خصوصی شمارے میں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی

پندرہ اگست یعنی یوم آزادی، بچوں کے لیے یہ موقع کسی تہوار سے کم نہیں ہوتا ہے، لیکن پچھلے دو سال سے کورونا وبا کے سبب اسکولوں پر تالے پڑھے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسکولی بچے جشن آزادی سے محروم ہوگئے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی
یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی

ایسے میں اورنگ آباد کی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے این سی پی یو ایل کا خصوصی شمارہ بچوں کی لائبریز کے ذریعے گھر گھر پہنچایا گیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بچوں میں مجاہدین آزادی اور ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے جانثاروں کو جاننے کا موقع ملا۔

یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی
یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی
یوم آزادی کے موقع پر گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم

جشنِ آزادی سے محروم ان بچوں کو مفت میں بچوں کی دنیا رسالہ تقسیم کیا گیا۔ طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ اس رسالے کے ذریعے انھیں کافی معلومات حاصل ہورہی ہیں اور وہ اپنے بڑوں کو بھی واقف کروارہے ہیں۔

Last Updated : Aug 16, 2021, 6:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details