اردو

urdu

ETV Bharat / state

Babri Masjid Demolition: اورنگ آباد میں بابری مسجد برسی کے موقع پر اجتماعی اذان کا اہتمام - Azan prayer on the occasion of Babri Masjid anniversary in Aurangabad

تاریخی بابری مسجد شہادت Babri Masjid Demolition کی 29ویں برسی کے موقع پر اورنگ آباد میں رضا اکیڈمی Aurangabad Raza Academy کی جانب سے چمپا چوک علاقے میں اجتماعی اذان کا اہتمام کیا گیا۔ رضا اکیڈمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اجتماعی اذان کا مقصد نئی نسلوں کو بابری مسجد معاملے سے واقف کروانا ہے۔

اورنگ آباد میں بابری مسجد برسی کے موقع پر اجتماعی اذان کا اہتمام
اورنگ آباد میں بابری مسجد برسی کے موقع پر اجتماعی اذان کا اہتمام

By

Published : Dec 6, 2021, 6:19 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع چمپا چوک پر بابری مسجد کی برسی کے موقع Babri Masjid Demolition پر اجتماعی اذان Azan prayer on the occasion of Babri Masjid anniversary in Aurangabad کا اہتمام کیا گیا۔ رضا اکیڈمی Raza Academyکی کال پر سینکڑوں افراد نے اجتماعی اذان کے لئے شرکت کی۔ چمپا چوک علاقے میں سینکڑوں مسلمانوں نے اجتماعی اذان دی اور بابری مسجد کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اورنگ آباد میں بابری مسجد برسی کے موقع پر اجتماعی اذان کا اہتمام

اس موقع پر رضا اکیڈمی کے سیکریٹری ساجد رضا نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر اذان دی گئی۔

واضح رہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد سے مسلسل گزشتہ 28 برسوں سے اورنگ آباد میں اجتماعی اذان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اکیڈمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس اذان کا مقصد نئی نسلوں کو بابری مسجد کے معاملے سے واقف کروانا ہے۔

بابری مسجد رام مندر اراضی تنازع کیس میں گزشتہ برس 9 نومبر کو سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے متنازع اراضی پر رام مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا، آج بابری مسجد کی شہادت کے 28 برس مکمل ہو چکے ہیں، بابری مسجد کا تنازع پہلی بار 1528 میں منظر عام پر آیا تھا، بابری مسجد نے کئی ادوار دیکھے ہیں، سنہ 1992 میں چھ دسمبر کو سخت گیر ہندو نظریے کے حامل افراد اور کارسیوکوں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا جس کے بعد ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے۔


مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details