اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ بند

وزیر اعظم نریندر مودی کے اکیس دن کے لاک ڈاؤن کا اثر پورے ملک میں نمایاں نظر آرہا ہے۔

اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ بند
اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ بند

By

Published : Mar 25, 2020, 6:23 PM IST

ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں سناٹا ہوا ہے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں اور ریلوے خدمات معطل کردینے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر صرف چند پولیس اہلکار موجود ہیں ان کے علاوہ کوئی نظر نہیں آرہا ہے۔

اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ بند

اورنگ آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اسٹیشن کو بند کیا گیا ہے۔

حالانکہ گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے بعد مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا تھا لوگ اپنے گھروں سے نکل کر خریداری کرنے لگے کرانہ دکانوں کو رات دیر گئے کھولا گیا۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں کووڈ 19 کی مریضہ کے صحتیاب ہونے پر اسے گھر بھیج دیا گیا، اس کے بعد سے شہر میں کورونا وائرس کے کسی بھی مشتبہ مریض کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا لیکن ضلع انتظامیہ اور پولیس مستعد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details