اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد :کسان تحریک کے حق میں ریل روکو احتجاج - اورنگ آباد ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں زرعی قوا نین کے خلاف کسان تحریک کی حمایت میں ریل روکو احتجاج کیا گیا۔ لیفٹ پارٹیوں نے گھنٹوں تک ریل کو روکے رکھا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

ریل روکو احتجاج
ریل روکو احتجاج

By

Published : Feb 18, 2021, 9:11 PM IST

زرعی اصلاحی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت میں اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن پر لیفٹ پارٹیوں نے ریل روکو احتجاج کیا ، یہ احتجاج تین گھنٹے تک جاری رہا جس کی و جہ سے اورنگ آباد سے منماڑ کی جانب جانے والی ٹرینیں کافی دیر تک ریلوے اسٹیشن پر رکی رہیں۔

کسان تحریک کے حق میں ریل روکو احتجاج

ریل روکو احتجاج میں لال باوٹہ یونین اور دیگر لیفٹ تنظیموں نے حصہ لیا ۔اس موقع پر مودی حکومت کی پالیسیوں کو کسان مخالف قرار دیاگیا اور زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کیا گیا ، احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details