اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haridwar Dharm Sansad: دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف احتجاج - دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر

اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ہوئی دھرم سنسد Haridwar Dharm Sansad میں اشتعال انگیز تقاریر Provocative Speech in Dharma Sansad کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے پر مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین نے ڈویژنل کمشنر دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کر کے ڈویژنل کمشنر کو میمورنڈم دیا۔

اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج
اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج

By

Published : Dec 28, 2021, 9:58 PM IST

ہریدوار میں دھرم سبھا Dharma Sansad میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج

یہ احتجاج ایم آئی ایم کے شہری صدر شارق نقشبندی کی قیادت میں اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر دفتر کے روبرو کیا گیا جس میں مجلس کے کارکنان نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف نعرے بازی کی اور ان پر سخت کارروائی کے لیے میمورنڈم ڈویژنل کمشنر کو دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ائی ایم کے شہری صدر نے کہا 'سوامی پربھودھانند اور سوامی نرسمہانند نے سبھا میں اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں اور اقلیتوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے بارے میں بھی کہا تھا اس لیے حکومت کو چاہیے ایسے بیان دینے والوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

ایم آئی ایم کی جانب سے سے کہا گیا کہ اس معاملے پر کارروائی نہیں کی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details