اردو

urdu

ETV Bharat / state

Action Against Drug Pedlers نشے کا کاروبار کرنے والوں پر پولیس کی نظر - اورنگ آباد شہر میں بڑے پیمانے پر نشے کا کاروبار

اورنگ آباد پولیس کمشنر منوج لوہیا نے شہر کے سبھی پولیس اسٹیشن کو سختی سے حکم دیا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے لوگوں پر سخت کاروائی کی جائے-

نشے کا کاروبار کرنے والوں پر پولیس کی نظر
نشے کا کاروبار کرنے والوں پر پولیس کی نظر

By

Published : Aug 2, 2023, 5:00 PM IST

نشے کا کاروبار کرنے والوں پر پولیس کی نظر

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں بڑے پیمانے پر نشے کا کاروبار کا سنسنی خیز انکشاف ہوا۔اس کی وجہ سے شہر کے نوجوان نشے لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے رکن اسمبلی و اپوزیشن لیڈر امباس دانوے نے مہاراشٹر کی قانون سازی کونسل میں اس معاملے کو اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اورنگ آباد میں بڑے پیمانے پر نشے کا کاروبار ہو رہا ہے۔پولیس غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کی مدد کر رہی ہے۔رکن اسبلی کے اس بیان کے بعد اورنگ آباد پولیس کمشنر منوج لوہیا نے شہر کے سبھی پولیس اسٹیشن کو سختی سے حکم دیا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے لوگوں پر سخت کاروائی کی جائے۔ اگر کہیں پر بھی غیر قانونی کاروبار کیا جاتا ہے تو وہاں پر وہ خود جا کر کاروائی کریں گے۔اس کے بعد اورنگ آباد شہر کے پنڈلک نگر پولیس اسٹیشن نے بڑی کارروائی کی ہے ۔پولیس نے ایک شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اس کاروائی میں پولیس نے نصف گرام ایم ڈی ڈرگس، ساڑھے چار سو گرام چرس اور چار کلو کے قریب گانجہ پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اس دوران کئی ساری چھوٹی بڑی کاروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Man Arrested with Pistol in Dattawadi دیسی پستول اور کارتوس کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شہر پولیس کے ساتھ ہی ساتھ اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی طرف سے بھی ایک کارروائی کی گئی ہے اے ٹی ایس نے ایک نوجوان کو اپنی حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے 250 گرام روپے کی چرس برآمد کی گئی ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے اے ٹی ایس نے اس شخص کو اورنگ آباد شہر پولیس کے کرانتی چوک پولیس تھانے میں بھیج دیا ہے اور اس سے آ گے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details