اورنگ آباد:مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں گزشتہ روز دیر شام جنسی پولیس اسٹیشن میں پولیس انسپکٹر سنیل کیندریکر پر چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا، واقعے میں پولیس انسپکٹر سنیل کیندریکر شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کا علاج اورنگ آباد کے ایک نجی ہسپتال جاری ہے۔ Police Inspector Kendra seriously injured in deadly attack
بتایا جاتا ہیکہ انسپکٹر سنیل کیندریکر اپنے کام میں مصروف تھے اس دوران پولیس اہلکار نائک شیخ مجاہد ان کے کیبن میں داخل ہوا، کچھ دیر بعد دونوں میں کسی بات کو لیکر تکرار شروع ہوگئی تبھی ملزم مجاہد نے چاقو نکال کر انسپکٹر پر حملہ کردیا جس میں انسپکٹر سنیل کیندرے شدید زخمی ہوگئے۔